18 نومبر، 2026، 7:18 PM

رہبر انقلاب کی جانب سے مشہد اور قم میں آیت الله وحید خراسانیؒ کی یاد میں مجالس ترحیم منعقد ہوں گی

رہبر انقلاب کی جانب سے مشہد اور قم میں آیت الله وحید خراسانیؒ کی یاد میں مجالس ترحیم منعقد ہوں گی

آیت الله العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی یاد میں مجلسِ ترحیم، جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مشہد میں حرمِ امام رضا علیہ السّلام کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی یاد میں مجلسِ ترحیم، جمعرات کو نمازِ مغرب و عشاء کے بعد رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے حرمِ امام رضا علیہ السّلام مشہد مقدس کے رواقِ امام خمینیؒ میں منعقد کی جائے گی۔

مرحوم کی یاد میں دوسری مجلسِ عزاء جمعہ کو نمازِ مغرب و عشاء کے بعد قم میں حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستانِ امام خمینیؒ میں منعقدہوگی۔

News ID 1942955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha